• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر ملتان نے شہر کو سنوارنے کی بجائے تباہی کے کنارے پر لا کھڑا کیا ہے:چیئرمین یو سی 47

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 47 گلزیب کالونی کا اجلاس وائس چیئر مین امجد علی بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں متفقہ طور میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں سانحہ قصور کی شدید طور پر مذمت کی گئی اور معصوم زینب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔قراد داد میں راؤ انور کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبے کے ساتھ ساتھ میئر ملتان کی ناقص اور جانبدارانہ کارکر دگی کے حوالے سے کڑی تنقید کی گئی، چیئر مین یوسی شیخ طاہر نے کہا کہ میئر ملتان نے شہر کو سنوارنے کی بجائے تباہی کے کنارے پر لا کھڑا کیا ہے ، ترقیاتی فنڈز صرف من چیئر مینوں کی دیئے جا رہے ہیں جبکہ دیگر یونین کونسلوں کونظر انداز کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین