• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: انفلوائنزہ سے 3 مریض انتقال کر گئے، تعداد 44 ہو گئی

Multan 3 More Patients Died From Influenza

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے 3 مریض انتقال کر گئے، ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 44 ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق نشتر اسپتال میں زیر علاج سیزنل انفلوائنزہ کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے، انتقال کرنے والوں میں خانیوال کی 20 سالہ حسینہ، ملتان کی 50 سالہ رشیدہ اور لیہ کا رہائشی 53 سالہ کرامت شامل ہیں۔

ملتان میں 15 دسمبر سے اب تک سیزنل انفلوائنزہ سے متاثرہ 44 افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔

تازہ ترین