چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کا نوٹس لے لیا ،سپریم کورٹ نے آئی جی خبیر پختونخوا سے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس نے ڈی آئی جی خیبرپختونخوا سے دریافت کیا کہ ابھی کوہاٹ میں ایک واقعہ ہوا ہے اس پرکیا پیش رفت ہے؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ سنا ہے پی ٹی آئی کے رہنما کا عزیز قتل میں ملوث ہے؟ وہ لڑکا کس طرح ملک سے بھاگ گیا؟
ایبٹ آبادمیڈیکل کالج کی تھرڈ ائیرکی طالبہ عاصمہ کو28جنوری کوکوہاٹ میں رشتہ سےانکارپرگھرکے سامنےفائرنگ کرکےبے دردی سےقتل کردیاگیا تھا ۔مقدمے میں دوبھائی مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی اور صدیق اللہ آفریدی نامزد ہیں۔