ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف سیکر ٹری پنجاب نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سابق ایس پی سٹی ملتان خالد روف کی تنزلی کرتے ہوئے ڈی ایس پی بنا دیا،گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی خالد رئوف کو دی گئی خلاف ضابطہ ترقی واپس لینے پر اتفاق کیا اور انہیں ڈی ایس پی بنا دیا۔