سانحہ احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر کے مبینہ مرکزی ملزم کو پولیس نے لکی مروت سے گرفتار کرلیاہے، ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس آفس ترجمان نعیم اختر کے مطابق ملزم خالد رضا کو لکی مروت سے گرفتار کیاگیاہے، ملزم نجی آئل کمپنی میں مینجر مینیٹنس او ر ایشورنس تھا۔
ملزم نے حادثے کے شکار ہونے والے ٹینکرکو جعلی فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کیاتھا۔
واضح رہے کہ 25جون 2017 کوآئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد پٹرول لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی، جس سے 230 سے زائد افراد جھلس کر ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔