• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین ٹینس ٹیم پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے پوری طرح مطمئن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوریا کی ڈیوس کپ ٹیم کے کپتان جائے سک کم نے پاکستان میں ڈیوس کپ میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ڈیوس کپ میں پاکستان سے سخت مقابلہ کی امید ہے جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کورین ٹیم پاکستان سے زیادہ بہتر ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان اور کوریا کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلکس میں2 سے 3 فروری تک ہوں گے۔کورین نان پلیئنگ کپتان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کورین ٹیم کیلئے سیکورٹی کے اچھے انتظامات کئے گئے۔ ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھرپور محنت کی ہے ، پلیئرز نے کوریامیں بھی ٹریننگ کیمپ میں ڈیوس کپ ٹائی پر فوکس کیا۔ پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر اعصام الحق کا کہنا تھاکہ کورین ٹیم کے خلاف گراس کورٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے،میں مکمل فٹ ہوں اگران فٹ ہوتاتو ڈیوس کپ ٹیم میں شامل نہ ہوتا۔ نان پلیئنگ کپتان حمید الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام توجہ میچ پر مرکوز کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین