پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام پشاوربورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں پریکٹیکل امتحانات میں اصلاحات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے علاوہ صوبہ بھر سے سائنس مضامین کے ماہرین نے شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت اور اصلاحات کاحصول اور اس ضمن میں ماہرین کی رائے اور تجاویز لینا تھی، ورکشاپ میں ماہرین نے اپنی تجاویز پیش کیںاور شرکاء کے سامنے اپنے دلائل دیئے، چیئرمین پشاور بورڈ ڈاکٹر افضل الرحمان نے اپنے خطاب میں صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی تجاویز کوسراہا انہوںنے کہاکہ اس ورکشاپ کا مقصد پریکٹیکل امتحانات کے موجودہ خامیوں کو دورکرناہے اور ایک ایسا قابل عمل نظام لانے کی کوشش کرنا ہے جس میں طلباء و طالبات کو اپنا حق مل سکے اور پریکٹیکل امتحانات میں طلباء اورطالبات کو ان کے استعداد اور قابلیت کے حوالے سے جانچا جا سکے اور اس شفاف جانچ کے نتیجے میں ان کو نمبرات دیئے جا سکیں یہ طے کیا گیا کہ ان تجاویزکومرتب کرکے نزدیکی دنوں میں کے پی بی سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور تمام بورڈز کے لئے یکساں پالیسی بنائے جائیگی۔