• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک لائبریری ژوب کو فعال کیاجائے صوبائی محتسب کی ڈی سی کوہدایت

کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے پبلک لائبریری ژوب کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کردی یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے مذکورہ لائبریری کی بند ش سے متعلق عوامی شکایات پرازخود نوٹس لیکر ڈپٹی کمشنر ژوب سے وضاحت طلب کی تھی ڈپٹی کمشنر ژوب نے صوبائی محتسب کو رپورٹ دی کہ تقریباً پندرہ سال قبل پبلک لا ئبریری ژوب کی عمارت تعمیر ہوئی تھی لیکن سہولیات کی عدم فراہمی کی بناء پر آج تک اس کو فعال نہیں بنانا گیا۔
تازہ ترین