ملتان: نشتر اسپتال میں سیزنل انفلونزا کے مزید 2مریض داخل
ملتان کے نشتر اسپتال میں گزشتہ 12گھنٹوں میں سیزنل انفلوانزا کے شبہ میں مزید 2 افراد کو لایا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نشتر اسپتال میں انفلوانزا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران نشتر اسپتال میں 200 سے زائد مریضوں کو انفلوانزا کے شبہ میں لایا گیا ان میں سے 120مریضوں میں انفلوانزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
2 ماہ کے دوران 44 مریض انتقال کر گئے ہیں۔