• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سکھر موٹروے تعمیر،چینی کمپنی کوٹیکس چھوٹ،وزارت مواصلات حکام سینیٹ کمیٹی میں طلب

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملتان سکھر موٹروے تعمیر کرنیوالی کمپنی کو تعمیراتی سامان کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس استثنیٰ دینے پر وزارت مواصلات حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ وزارت خزانہ ، وزارت منصوبہ بندی اور دیگر وزارتوں سےآئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سنیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ملتان سکھر موٹروے منصوبے کو تعمیر کرنیوالی چینی کمپنی کو درآمدی سامان پر ٹیکس چھوٹ دینے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چینی کمپنی کو ٹیکس چھوٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی، ای سی سی کو کسی ایک کمپنی کو ٹیکس چھوٹ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ایف بی آر نے چینی کمپنی کو ٹیکس چھوٹ دینے کا ایس آر او جاری کیا،ایف بی آر کو مخصوص کمپنی کے لیے ایس آر او جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
تازہ ترین