حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق سمسٹر بہار 2018ءکے لئے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کے مختلف پروگرامز میں داخلے یکم فروری سے شروع ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات داخلہ فارم ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بنگلہ نمبر A/39نزد پبلک اسکول لطیف آباد نمبر 3مین آٹو بھان روڈ حیدرآباد کے علاوہ قائم کیے گئے سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔