اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی خراب موسم کی وجہ سے ہفتہ کے روز چترال کا دورہ نہیں کر سکے۔ انہوں نے ضلع چترال میں گولن گول ہ ائیڈ رو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرنا تھا۔ وزیر اعظم آ فس کے ترجمان کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا گیا۔ گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ 36 میگا واٹ پیداواری صلا حیت کا بجلی گھر ہے جس سے چترال اور گردو نواح کو بجلی فراہم کی جا ئے گی۔پراجیکٹ کی لاگت 29 ارب روپے ہے۔ پراجیکٹ سے سالانہ تین ارب ستر کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔