ملتان(سٹاف رپورٹر) یونائیڈ ڈاکٹر فرنٹ ملتان چیپٹر کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب ہم ملتان کے ڈاکٹرز کے جمہوری حق اور انکے حل کے لیے ہر سطح پر ساتھ دیں گے،جاوید اقبال اوجلہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان محبوب علی سندیلہ نے کہا کہ جیسے ڈاکٹر مریضوں کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں ویسے ہی ہم لوگ ان کے جمہوری حق اور انکے مسائل کے حل کے لئے ساتھ ہیں،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر کمیونٹی کے جمہوری حق اور انکے مسائل کے حل کے لئے ساتھ دینے کا اعلان کیا ، تقریب میں ڈاکٹر ذوالقر نین حیدر وقار نیازی ڈاکٹر عمران مزاری ڈاکٹر امتیاز اعوان ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ڈاکٹر نوید بزدار ڈاکٹر شکیب فیض ڈاکٹر ظفر جودھری ڈاکٹر عرفان پراچہ ڈاکٹر ظفر اقبال ڈاکٹر طارق وقار ڈاکٹر وسیم ربانی ڈاکٹر ھمایوں غلام مرتضی ڈاکٹر منظور نقوی ڈاکٹر خضر صدیقی ڈاکٹر منظر ڈاکٹر مرتضی بلوچ ڈاکٹر عبدل سمیع ڈاکٹر بلال سعید ڈاکٹر علی مہدی ڈاکٹر صابر ڈاکٹر یاسر خاکوانی ڈاکٹر شہزاد خٹک اور دیگر نے شرکت کی۔