• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کوہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ایس ایچ اوتھانہ شاہ شمس کو پسند کی شادی کرنے والی خاتون کوہراساں نہ کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی سکینہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اپنی اوراپنی والدہ کی مرضی سے ملک ظہورسے 18 اگست کو شادی کرلی جس سے قریبی رشتہ دارناخوش ہیں اورطلاق لینے کا مطالبہ تسلیم نہیں کرنے پر دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے روکنے کاحکم دیاجائے۔
تازہ ترین