ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 8فروری 2018برو ز جمعرات کو کمپنی کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔پہلے حصے میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایم ڈی کیلئے بھیجے جانیوالے 6امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے جبکہ اجلاس کے دوسرے حصے میں پیش کئے جانیوالے دیگر ایجنڈوں پر غور کیا جائے گا۔ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے 800سینٹری ورکرز کی ہائرنگ ، 68ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹر سائیکل رکشوں کی خریداری کا ایجنڈا پیش کیا جائےگا۔