وزارت داخلہ کی جانب سے سی پیک روٹ پر خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں سی پیک کےروٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سےجاری الرٹ کے بعد سی پیک روٹ پر موجود آر سی سی پلوں کو دشمن طاقتوں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔
وزیراعلی گلگت بلتستان کے احکامات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پلوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ ترتیب دیا ہے، حکومت نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نام سے 700 اسامیاں منظور کی ہیں جن پر بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ سی پیک روٹ کو مزید محفوظ بنایا جاسکے۔