حیدرآباد میں عمارت کی پہلی منزل منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد کے علاقے حسین میں رہائشی عمارت کی پہلی منزل منہدم ہونے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد مزدور تھے ،جو عمارت کی پہلی منزل کی تعمیر کا کام کررہے تھے،لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے،مرنے والوں کی شناخت ارشاد،رشید اور حلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سلیم راجپوت کے مطابق تینوں افراد مزدور تھے جو جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، عمارت کی پہلی منزل منہدم ہونے کی وجہ جاننے کے لئے انکوائری کرائی جائے گی۔
ڈی ایس پی حسین آباد کے مطابق عمارت کے مالک ریٹائرڈ پولیس افسر اسلم عباسی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔