ملتان (نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی نےسینٹ انتخابات میں جنوبی پنجاب سے3 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے، ذرائع کےمطابق جن تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ان میں مظفرگڑھ سےسابق وفاقی وزیرحناربانی کھر ، وہاڑی سے سابق ایم پی اے نواب شہریار خان کے بھائی اور منظور وٹو کےداماد نواب شہزا دعلی خان اور سابق صدرہائیکورٹ باربہاو لپور نوازش علی پیرزادہ امیدوار ہونگے،باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائیگا،تحریک انصاف کی جانب سے جنوبی پنجاب سےکوئی امیدوارنہیں ہوگا،جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سےصرف ایک ٹکٹ دینے کی تجویز زیرغور ہےاور رحیم یارخان سےجعفراقبال گجر کوٹکٹ ملنےکی توقع ظاہرکی جارہی ہے، تاہم ن لیگ ضلع ملتان کےصدربلال بٹ نےبھی سینٹ ٹکٹ کیلئےاپلائی کردیا ہے۔