ملتان (سٹاف رپورٹر) کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے چینی باشندے کو فائرنگ کے بعد قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد ملتان میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرزسمیت دیگر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔اس بارے معلوم ہوا ہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) کی ٹیمیں ان کی سکیورٹی پر معمور کی گئی ہیں۔