اسلام آباد (صباح نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک عوام کی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آرہا ہے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کی ہر عدالت سے سرخرو ہو رہے ہیں، کیونکہ عوام کی عدالت نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے رہی ہیں۔اس سے قبل احتساب عدالت میں شریف فیملی سے متعلق ریفرنسز کے سماعت دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔