ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اسما کیس کو دبانے کی کوشش کی۔
مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایارکا کہنا تھا کہ اسماء کیس کودبانےکی کوشش کرنے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی وزیراور ایم پی اے کےنام ملزمان کے خانے میں ڈال دیےجائیں ورنہ گیارہ فروری کومردان بھرمیں احتجاجی مظاہرےکیےجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسماء کیس میں پنجاب حکومت کے مشکورہیں جن کی فرانزک لیب کےذریعےملزم کی نشاندہی ہوئی اور اسےگرفتار کرلیاگیا۔