خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو اشوک کمار ڈوڈیجا نے کاچھو کی یونین کونسل فریدآباد کے گاؤں موجھڑ،بارانی،دوست محمد چانڈیو اور اعتبار چانڈیو میں کافی عرصہ سے پرائمری اسکولوں کے مسلسل بند ہونے اور دروازوں کو زنگ لگنے اوربعض عمارتوں کی خستہ حالی کی دیہاتیوں کی جانب سے شکایات کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران کو عدالت میں طلب کرلیا۔دریں اثناء سماجی رہنما علی خان چانڈیو اور دیگر نے سیشن جج دادو کی جانب سے نوٹس لینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے اسکول بند ہونے کی وجہ سے دیہات کے کمسن بچوں کی تعلیم سخت متاثر ہورہی تھی اور انکا قیمتی وقت ضائع ہورہاتھا۔