• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کو پاکستان کی عدالت میں پیشی کا حکم، گارڈین میں نوٹس

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے گارڈین میں ایک اشتہا ر شائع کرایا ہے جس میں الطاف حسین کو اشتہار کی اشاعت کے 30دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیاگیا ہے، اشتہار میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ کو قتل کے مقدمے میں مفرور مجرم قرار دیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ گارڈین میں یہ اشتہار ایف آئی اے نے شائع کرایا ہے پاکستان میں الطاف حسین کو سیکڑوں مقدمات کاسامنا ہے لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے ان کے خلاف اشتہار کی اشاعت کا یہ پہلا موقع ہے اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ یہی عدالت اس سے قبل بھی الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرچکی ہے، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین