راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بری ہونے والے پانچ ملزمان کو مزید نوے روز(تین ماہ ) کیلئے نظر بند رکھنے کی سفارش کردی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈی آئی سی کا اجلاس ہواجس میں حساس و خفیہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اعتزاز شاہ،رفاقت حسین،سشید احمد،شیر زمان اور حسنین گل کی مزید نوے روز کیلئے نظر بندی کی سفارش ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس کے بعد سمری بھجوادی گئی ۔مزید نظر بندی کا فیصلہ ان کی رہائی کے بعد طالبان گروپوں میں شمولیت کے امکان کے پیش نظر کیا گیا ۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بارہ فروری سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہورہی ہے۔جس میں ملزمان کو بھی پیش کیا جانا ہے۔