• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی مشہور فلمی اداکارہ مینا شوری کی29ویں برسی 9فروری کو منائی جا رہی ہے۔ مینا شوری کا اصل نام خورشید جہاں تھا اور وہ 1921میں رائے ونڈ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے فلمی کیریئر کا آغاز بمبئی میں سہراب مودی کی فلم سکندر سے ہوا۔

Meena-shori_L2

اس فلم کی کامیابی کے بعد فلمی صنعت کے دروازے مینا شوری کے لئے کھل گئے۔اس زمانے میں بننے والی ان کی دیگر فلموں میں ’پھر ملیں گے‘،’ پتھروں کا سوداگر‘، ’شہر سے دور‘، ’پت جھڑ‘،’ چمن‘ اور’ ایک تھی لڑکی ‘کے نام شامل ہیں۔

’ایک تھی لڑکی‘ میں ان پر فلمائے ہوئے ایک نغمے کے بول کی وجہ سے ان کا نام لارا لپا گرل پڑ گیا۔

Meena-shori_L3

قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پہلے کراچی اور پھر لاہور میں سکونت اختیار کی۔ ان کی مشہور فلموں میں’ سرفروش‘،’ جگا‘ ،’جمالو‘ ،’ بڑا آدمی‘ ’، ستاروں کی دنیا‘ ،’ گل فروش‘ ،’ بچہ جمہورا‘ ،’بہروپیا‘، ’آخری نشان‘ ، ’گلشن‘، ’تین اور تین‘ ، ’پھول اور کانٹے‘ ،’ موسیقار‘ ،’خاموش رہو ‘، ’مہمان‘ اور ’مجاہد‘ شامل ہیں۔

سن 1989میں پیکر حسن وجمال شوخ و چنچل کرداروں میں نگینے کی طرح موزوں ترین ’’لارا لپا گرل‘‘سرطان جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہوکر وفات پاگئیں۔

 

تازہ ترین