• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی سکینڈل ، محکمہ مال اہلکاروں کو بچانے کی کوشش،انکوائری گوجرانوالہ منتقل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) میگا لینڈسکینڈل میں ملوث محکمہ مال کے اہلکاروں کو بچانے کیلئے نادیدہ ہاتھ حرکت میں آگئے ہیں۔نائب تحصیلدار سہیل مقبول، نائب تحصیلدار چوہدری نعیم اللہ اور گرداور قاضی سجاد وغیرہ کے خلاف608کنال14مرلہ اراضی کو68کنال 14مرلہ کرنے کے معاملہ کی راولپنڈی ریجن میں ہونے والی انکوائری گوجرانوالہ منتقل کردی گئی۔اس سکینڈل اور دیگر شکایات پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن ندیم اسلم چوہدری نائب تحصیلدار چوہدری نعیم اللہ کی خدمات پہلے ہی سرنڈر کرچکے ہیں اور وہ گوجرانوالہ میں ہی ہے۔جبکہ سہیل مقبول اور قاضی سجاد منظر عام سے غائب ہیں۔چوہدری نعیم اللہ کوگوجرانوالہ سے لا کر راولپنڈی میں لگوایا گیا تھا۔بعد میں تبدیل ہونے والے کمشنر کے دورمیں اس کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی ۔سہیل مقبول پہلے بھی اراضی سکینڈل میں ملوث رہا تھا جس پر اس کو تبدیل کردیا گیا تھا اور بعد میں پھر واپس لاکر تعینات کرادیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق محکمہ مال راولپنڈی کے بعض افسران کی بھی سیکنڈل میں ملوث اہلکاروں کو حمایت حاصل ہے۔جبکہ 608کنال14مرلہ اراضی کو68کنال14مرلہ کرنے کے معاملہ میں محکمانہ ریکارڈ کی درستگی کرکے معاملہ کو سلجھانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔جس کے بعد آخری مرحلہ انٹی کرپشن کا تھا جس کے حل کیلئے انکوائری راولپنڈی سے تبدیل کردی گئی ہے۔
تازہ ترین