سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے بشیر آباد کی رہائشی خاتون مسمات کمالاں نے اپنے شوہر کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر جو کہ نشے کا عادی ہے اور گھر کا خرچ بھی نہیں دیتا ہے ، میں مختلف گھروں میں کام کاج کر کے گھر کا گذر بسر کرتی ہوں اور شوہر کی جانب سے بلا جواز آئے روز مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے تنگ آچکی ہوں ، اپنے شوہر سے خلع لینا چاہتی ہوں اور اپنے بھائی کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ میرے شوہر کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔