ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد محمود بخاری نے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں 3روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم 12سے 14فروری تک جاری رہے گی اور دوروزکا فالو اپ ہوگا ، ضلع ملتان میں 8لاکھ 63ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔پولیس نے پولیو ورکرز کی سکیورٹی کا پلان مرتب کر لیا،800 اہلکارفرائض انجام دیں گے ۔