• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں کا اجلاس آج ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جلیل خان بابر کے مطابق آج صبح 10 بجے مقامی ہوٹل میں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں کا اجلاس ہو گا،جس میں میونسپل کارپوریشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی،اجلاس کے بعد چیئرمین میونسپل کارپوریشن آفس جا کر میئر اور چیف آفیسر کو میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے، بعدازاں اس ریکوزیشن کی کاپی وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب اور کمشنر ملتان کو بھجوائی جائیں گی، ایم ڈی جی کے ارکان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سےسینٹری ورکرز کی حاضری چیئرمینوں کے حوالے کرنے سے مطالبہ کریں گے۔
تازہ ترین