ٹھٹھہ (رپورٹ/ شاہد صدیقی) ٹھٹھہ کے علاقہ جھمپیر میں مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی کے طلبا پر مشتمل گروپ ٹیم انفینٹی (Team Infinity) نے صدر علی حسن کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ’بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی‘ کے حوالے سے معصوم طلبا میں شعور اجاگر کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں چھٹی جماعت کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹیم نے طلباء کو مختلف دستاویزی فلم اور کارٹونز کے ذریعہ گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ کے علاوہ اغوا سے بچاؤ اور کسی غیر متعلقہ شخص کی جانب سے لالچ دے کر لے جانے کے حوالے سے بتایا۔ اس موقع پر بچوں سے عہد لیا گیا کہ وہ ان باتوں کو اپنے دوسرے دوستوں کو بھی بتائیں گے۔