ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) تعلقہ جھنڈومری کی یوسی میرآباد میں قائم گوٹھ میر علی میں محنت مزدوری کرنیوالے افراد کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہو گے آگ لگتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپکے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے مگر تب تک آگ کے شعلوں نے 10سے زائد گھروں کو اپنی پلیٹ میںلے لیا اطلاع ملتے ہی ضلع بھر سے فائر بر یگیڈ طلب کی گئی جنہوں نے چند گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا مگر تب تک آگ نے گھروں میں موجود اناج ، بچیوں کا جہیز کا سامان اور دیگر قیمتی اشیا کو جلا کر خاکستر کر دیا تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آگ لگنے کے بعد متاثرین نے رات کھلے آسمان تلے گزاری متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں فوری امداد فراہم کی جائے ۔