مری (آئی این پی) مری میں گیس لیکیج کے دو واقعات میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کومری میں دو واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پہلا واقعہ کشمیری بازار میں پیش آیا جب کمرے میں سویا نوبیاہتا جوڑا گیس لیکج کے باعث اچانگ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ دوسرے واقعہ ڈھوک جبر مسیاڑی میں پیش آیا جہاں گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے اور دو خواتین دم توڑ گئیں۔