• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، مفت میڈیکل کیمپ میں ٹیسٹ 80 فیصد افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا

ٹھٹھہ (نامہ نگار) ٹھٹھہ میں ہاشمانی ز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت منعقد دو روزہ مفت میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ میں دوران ٹیسٹ 80 فیصد مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 20 فیصد مریض ذیابیطس میں مبتلا پائے گئے۔ کیمپ میں دو دنوں کے دوران 1100 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور 500 سے زائد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہاشمانی ز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹھٹھہ کے قادر بخش بھٹو ٹرسٹ اسپتال میں دو روزہ مفت میڈیکل و سرجیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہاشمانی ز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور معروف آئی سرجن ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے بتایا کہ دو دنوں کے دوران ٹھٹھہ شہر اور اس کے مضافات کے 1100 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔
تازہ ترین