ملتان،رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) ملتان ، خان پور میں حادثے ،خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ،جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق ملتان میں قاسم پور نہر کے نزدیک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے راہ گیر خاتون ساجدہ کو کچل ڈلا جو کہ شدید زخمی ہو کر موقع پر دم تو ڑ گئی جبکہ دیگر حادثات میں رانا مقصود، نادیہ بی بی ، ثمینہ بی بی ، سرفراز، عائشہ، شاہ رخ، ایوب، سکینہ بی بی ، غلام مرتضی، ممتاز احمد، ولید، ساجد، زینب زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے نشتر منتقل کیا گیا ہے علاوہ ازیں خان پور کا محمد ندیم اپنے 50سالہ سسر غلام حیدر کے ہمراہ ویگن پر جارہاتھا کہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ویگن بے قابوہوکر عباسیہ کینال میں جاگری جس کے نتیجہ میں50سالہ غلام حیدر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ داماد محمد ندیم نہر سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ریسکیو 1122 نے ہیوی مشینری کے ذ ریعے ویگن اور غلام حیدر کی لاش کو نہر سے نکال لیا ۔