• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے عمران خان کی منفی سیاست مسترد کردی، احسن اقبال

People Rejected Imran Khans Negative Politics Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام نے عمران خان کی منفی اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ۔

لندن میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن نے عام انتخابات کا ’ٹرینڈ سیٹ‘ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لودھراں میں علی ترین کی ناکامی عمران خان کی شکست ہے، لودھراں کا نتیجہ، عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی سیاست یو ٹرن سے عبارت ہے، عوام کو احساس ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے نواز شریف کو مجرم قرار دیدیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عدالت نےعمران خان کو بددیانت اور پاکستانی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دے دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 4 سال پہلے کی نسبت آج کا پاکستان مختلف اور ترقی یافتہ ہے،سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے کا امکان نظر نہیں آتا۔

تازہ ترین