• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں گیس لیکیج سے ایبٹ آباد کے ایک ہی خاندان کے5افراد لقمہ اجل بن گئے

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) مری میں گیس لیکیج سے ایبٹ آباد کے علاقے سیر کے رہائشی ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں جاں بحق ہونے والے بد قسمت خاندان کا سربراہ قاری صبور تبلیغ کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور گزشتہ رات اس کے دو بیٹیاں ایک بیٹا ، بیوی اور والدہ گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم توڑ گئے جبکہ دوسرے واقعے میں نوبہتا دولہا اپنی اہلیہ سمیت کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم توڑ گیا سیر کے رہائشی خاندان کے حادثے کی خبر جوں ہی علاقے میں پہنچی تو اس علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہلیان علاقہ ایک بڑی تعداد متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئی مری میں دو واقعات میں دم گھٹنے سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے گزشتہ رات مری میں برفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی اسی وجہ گیس گیس ہیٹر کا استعمال بھی بڑھ گیا لیکن یہ گیس ہیٹر 2 ہنستے بستے گھروں کو ماتم کدہ بنا گئے۔
تازہ ترین