کوئٹہ ( پ ر ) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صدر علامہ میر عبدالقدوس ساسولی جنرل سیکرٹری علامہ مفتی محمد جان قاسمی پیرسیدمومن شاہ جیلانی صاحبزادہ سعداللہ خان باروزئی مفتی احمدرضاخان قاسمی صاحبزادہ مولانا حافظ محمد قاسم قاسمی مولانا نجیب الرحمن ساسولی مولانا عبدالخالق حسینی مولانا ہدایت اللہ بنگلزئی قاری محمد یونس مینگل اور محمد علی رضا قادری نے خضدار میں مدرسہ قاسمیہ نورانی پرکریکرحملےاوراس کے نتیجے میں متعددطلباء کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے خضدار انتظامیہ مدرسے میں حملہ کرنے والوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے رہنمائوںنے کہاکہ واقعہ سے ظاہرہوگیا کہ قیام امن کیلئے بنیادی اقدامات کی ضرورت ہے کل تک مطلوب افراد آج جلسوں کی قیادت کررہے ہیں اس طرح امن قائم نہیں ہوسکتا ۔