اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) سے اختلافی بیانات کے بعد ایوان میں لیگی وزرا ءاور اراکین سے رابطے بڑھانے شروع کردئیے، بدھ کے روز انہوں نے وزیر مملکت جنید انوار، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اور نگزیب سے ملاقاتیں کیں ، ان سے گفتگو کے دوران چوہدری نثار انتہائی مسرور اور پرجوش دکھائی دئیے۔