لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی سے ضلعی بار ایسوسی ایشن لیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جسٹس سید شہباز رضوی اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان بھی موجود تھے۔ بار نمائندوں نے فاضل چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور جلد و معیاری انصا ف کی فراہمی کےلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔