• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان آج متوقع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تاحال قومی سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر کے علاوہ کوچنگ اسٹاف کا اعلان نہیں کیا ہے ، جس کی وجہ سے ٹیم کی تیاری میں کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ توقع ہے کہ کوچنگ اسٹاف کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ اپریل میں ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے حوالے سے پی ایچ ایف کے صدر خالد کھوکھر اور سکریٹری شہباز احمد نے قومی سینئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر حنیف خان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ امکان ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر احمد عالم کو اس پینل میں شامل کر لیا جائے گا جبکہ حنیف خان نے سابق کوچ اجمل خان لودھی کا نام بھی پیش کیا ہے،انٹرنیشنل کھلاڑی حیدر حسین کا نام بھی کوچنگ اسٹاف کے لئے زیر غور ہے۔ دوسری جانب اس بات کی بھی اطلاعات ہے کہ اولمپین قمر ابراہیم سے ایک بار پھر کوچنگ پینل میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے مگر انہوں نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے اس سلسلے میں بدھ کو ان سے دوبارہ بات چیت کی جائے گی۔
تازہ ترین