• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس ملتان میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فائونڈیشن کا سب ڈیسک قائم

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ملتان کے صحافیوں کے مطالبے پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس ملتان میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فائونڈیشن کا سب ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے اور صحافی کالونی سے متعلق ریکارڈ بھی سب آفس کے لئے بھجوا دیا گیا سب آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد علی نقوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان کو کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، صحافی کالونی سے متعلق صحافیوں کے مسائل ‘ واجبات کی ادائیگی اور اب تک ادا کی جانے والی رقم بارے معلومات ملتان ڈیسک ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس سے حاصل کی جا سکتی ہیں، صحافی کالونی کے حوالے سے ملتان سب ڈیسک کے قیام پر صدر پریس کلب شکیل انجم ‘ جنرل سیکرٹری مرزا ندیم احمد اور دیگر عہدیداران اور ممبران پریس کلب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین