کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینک الحبیب لمیٹڈ (بینک)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2017 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ان نتائج کے مطابق ،کم شرحِ منافع کے رجحان کے با وجود بینک نے اپنی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے31دسمبر2017کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے ٹیکس کی کٹوتی سے قبل14.04ارب روپے منافع کا اعلان کیا جبکہ گزشتہ سال یہ منافع13.16ارب روپے تھا ،جو کہ 6.69فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ٹیکس کی کٹوتی کے بعد سال کا منافع 8.65ارب روپے ریکارڈکیا گیا، جو کہ گزشتہ سال 8.12ارب روپے تھا۔