• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ناروے فورم کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات تارکین وطن کے مسائل پر گفتگو

اوسلو (جنگ نیوز) پاک ناروے فورم کے وفد نے صدر چوہدری اسماعیل سرور کی سربراہی میں سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو تحریری مراسلہ بھی پیش کیا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس موقع پر احسن اقبال نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ پاک ناروے فورم کی طرف سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کا مطالبہ کیا گیا ان میں نادرا کارڈ ، اسلحہ لائسنس کا پی او سی کارڈ میں اندراج ، جائیدادوں پر قبضہ،ائرپورٹس پر کاغذات کے بہانے غیر ضروری چیکنگ اور تنگ کیا جانا ، اوورسیز کو انوسٹمنٹ کے لیے پُرکشش سہولیات مہیا کرنا جیسے مسائل اور مطالبات شامل ہیں۔پاک ناروے فورم کے وفد میں صدر چوہدری اسماعیل سرور، جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چوہدری اقبال بھاگو اور فنانس سیکرٹری چوہدری قمر عباس ٹوانہ شامل تھے۔
تازہ ترین