• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا دیکھ رہی ہے کیا ہورہا ہے، روز جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، مریم نواز

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیز ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم روز جھوٹے مقدمات کو سامنا کررہے ہیں ، ہمارا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے ، دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے ، آئین و قانون کا تماشا بناکر فرار ہونیوالوں کا نام ای سی ایل میں ہوناچاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ای سی ایل میں ان کا نام ہونا چاہئے جو آئین و قانون کا تماشا بنا کر فرار ہوئے، نواز شریف اور اسکی بیٹی لندن سے پاکستان مقدمات کا سامنا کرنے واپس آئے۔ ہم روز جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،ہمارا ہی نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے۔
تازہ ترین