اسلام آباد (خبرایجنسی)وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی سلامتی اور مفاد میں یکجہتی قائم رکھناہے، سیاسی انتشار زہر قاتل ثابت ہوسکتا ہے، لودھراں کا ضمنی الیکشن سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، پاکستان کے دشمن ہماری ترقی اور سی پیک کو ناکام کرنے کے لئے اوور ٹائم لگا کر سازشیں کر رہے ہیں، عمران خان عدلیہ اور نیب کے ذریعے اپنا سیاسی ایجنڈا پورا کروانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حالیہ واقعات سے تاثر ابھرتا ہے کہ ہمیں خطرات کا ادراک نہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو دبانا اور کمزور کرنا ممکن نہیں ،ہم مشتعل نہیں ہونگے۔