ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور میں ملازمین کی ہڑتال کے آگے پاکستان بیت المال نے گھٹنے ٹیک دئیے، ملتان میں پرونشل آفس پنجاب 2 شفٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، اس سلسلے میں ملتان میں تعینات کئے جانے والے افسران و ملازمین واپس لاہور بلا لیا گیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ احکامات تک ملتان میں صوبائی آفس 2 شفٹ کرنے کا عمل فی الحال ملتوی کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں لاہور سے ملتان تعیناتیوں کے احکامات بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں، یاد رہے کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے صوبائی آفس پنجاب 2 کو ملتان میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلہ میں سٹاف بھی تعینات کیا گیا تھا، اس عمل کے خلاف کچھ عرصے سے ملازمین کی جانب سے لاہور میں قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری تھا ۔