اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل )وفاقی وزیر داخلہ چوہدرنثار کی زیر صدار ت اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں اور میڈ یا ہاؤسز کی سکیورٹی پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں نیکٹا کے سربراہ ،چیئر مین نادرا ،ڈی جی پاسپورٹ ،آئی جی اسلام آباد اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تعلیمی اداروںاورمیڈ یا ہاؤسزکی سیکیورٹی سمیت امن وامان کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں سکیورٹی ایشوز ،پولیس اور نادرا کو بہتر بنانے، غیر قانونی نادراکارڈز کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا ۔