• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درالامان سکھر کی ضرورتوں کو پورا کیا جائیگا،سیکریٹری سوشل ویلفیئر

سکھر(بیورو رپورٹ)دالاامان سکھر میں رہنے والی خواتین کوہنری تربیت دینے کے لئے محکمہ سماجی بہبود سندھ اور سماجی تنظیم کے تعاون سے 10روز ہ ووکیشنل ٹریننگ کرائی گئی، جس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ شارق احمد اور ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد فضل عباسی تھے، ووکیشنل ٹریننگ میں سلائی اور کڑاہی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر مہمانوں نے سرٹیفکٹ تقسیم کئے ، جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات بھی دیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاشرے کے پسماندہ طبقوں اور مظلوم خواتین کی ترقی کے لیے کوششیں کررہی ہے ، سکھر میں ٹیم ورک دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ، انہوں نے کہاکہ درالامان سکھر کی ضرورتوں کو پورا کیا جائیگا ، دارالامان کی منتقلی ایک اہم سنگ میل ہے ، مستقبل میں بھی کامیابی حاصل ہوتی رہیں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ درالامان میں رہنے والی خواتین کو ہنری تربیت دی جائے تاکہ وہ معاشرے میں واپس جاکر اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکیں اور کسی کی محتاج نہ بنیں۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم سکھر کی افسر نے محکمہ کی جانب سے دارالامان کو 10 سلائی مشینیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تازہ ترین