• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ،خورشید شاہ کی ملاقات،نگران وزیراعظم کے تقررپرمشاورت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی سے گزشتہ روز قائد حزب اختلاف خور شید شاہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کے سلسلے میں ہوئی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے معاملے پر میں اپوزیشن جماعتوں سے بات کروں گا ابھی وزیر اعظم کی طرف سے نام نہیں آئے۔ دریں اثناخورشیدشاہ نے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی موجود تھے ۔ دونوں رہنمائوں نےنگران وزیراعظم کے حوالہ سےمشاورت اور سیاسی امور و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک میں آئینی استحکام کے حوالے سے کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنا چاہیے ۔
تازہ ترین