• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کیلئے منڈی لگی ہے، گھوڑے خریدے جارہے ہیں، فضل الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور گھوڑے خریدے جارہے ہیں ،سینیٹ انتخابات کا یہ منظرپاکستان کے لئے باعث عارہے، منڈی میں ووٹ بیچنے والے لوگ ہمارے لئے کیسے قانون سازی کریں گے، اس کا نوٹس لیناچاہئے اور سینیٹ الیکشن بروقت اور شفاف ہونے چاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ محمودیہ لیاری میں درس قرآن اور علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقاری شیرافضل خان، مولانا راشدمحمودسومرو،قاری محمد عثمان،مولاناعبدالکریم عابد،مفتی نورالحق،عبدالحق مخلص، مولاناعمرصادق اوردیگرعلماءکرام بھی موجود تھے۔
تازہ ترین